• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ 31 ہزار 558تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 34ہزار 98ہو گئیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 51 لاکھ 99 ہزار 444 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 617 تک پہنچ چکی ہے۔

برازیل میں 30 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور1 لاکھ سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے اور 44 ہزار 466 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 87 ہزار 583 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 931 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 4 سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 59 ہزار 859 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس چین میں 17نومبر 2019کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

دنیا بھر میں 20مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی، دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 29 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد62لاکھ کے قریب ہے۔

امریکہ میں سب سے زیادہ 52 لاکھ کے قریب کیسز رجسٹرڈ ہوئے اور 1 لاکھ 65ہزار کے قریب اموات رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

تازہ ترین