• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری نگر، پاکستان کا یوم آزادی جوش وخروش سےمنانےکا اعلان


کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے پاکستان کا یوم آزادی جوش وخروش سے منانےکااعلان کیا گیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کا نفرنس نے پاکستان کا یوم آزادی جوش وخروش سے منانےکا اعلان کا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے۔

ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری اس سال پاکستان کایوم آزادی بڑے جوش وجذبے، عقیدت واحترام کے ساتھ منائیں گے، کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس کے مطابق عالمی برادری پر واضح کریں گے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی چاہتے ہیں، کشمیری اپنا مستقبل پاکستان سے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں۔

ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے اپنی نفرت کا اظہار کریں گے۔

تازہ ترین