• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصاب میں اقلیتی ہیروز کو شامل کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

مسلم لیگ نون نے اقلیتوں کے ہیروز کو نصاب میں شامل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔

 پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کے ہیروز کو نصاب میں شامل کرنے کے مطالبے کی قرارداد نون لیگ کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی۔

قرارداد کے متن کے مطابق  قیام پاکستان سے تکمیل پاکستان تک اقلیتوں کا اہم کردار رہا ہے، پاکستانی اقلیتوں کی نامور شخصیات نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیں ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ آئین پاکستان کے مطابق تمام شہریوں کو برابر اور مساوی حقوق حاصل ہیں۔

قرارداد میں مطالبی کیا گیا کہ تعلیمی نصاب میں اقلیتوں کے ہیروز کو شامل کرکے حوصلہ افزائی کی جائے۔

تازہ ترین