• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کیخلاف نیب اقدامات ماورائے قانون ہوتے ہیں، نیر بخاری

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف نیب اقدامات ماورائے آئین و قانون ہوتے ہیں۔

سید نیر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نیب کو بدترین ادارہ قرار دیا ہے، آصف زرداری بے بنیاد مقدمات میں عدلیہ سے سرخرو ہوں گے، آصف زرداری کو دباؤ میں لانے کے حربے پہلے کامیاب ہوئے نہ اب ہوں گے۔

نیر بخاری نے کہا ہے کہ نیب کو بند اور نیب زدہ کابینہ حکومت کو گھرجانا چاہیے، پیپلزپارٹی کے خلاف یکطرفہ احتساب پرعالمی اداروں نے سوالات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو حکمرانوں کو جھوٹے وعدے یاد دلاتے ہیں تو نیب حرکت میں آجاتی ہے۔

نیر بخاری کا سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ آٹا، چینی، ڈالر، پیٹرول، بلین ٹری اسیکنڈلز نیب کی آنکھوں سے اوجھل کیوں ہیں؟۔

تازہ ترین