بعض اوقات ایسے خطرناک حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے۔
چین میں بھی ایسا ہی خطرناک حادثہ اُس وقت دیکھا گیا جب اچانک پہاڑ سے دیوہیکل پتھر مصروف سڑک پر گرتے دکھائی دیئے۔
اس دوران وہاں سے گزرتی کئی گاڑیاں پتھروں کی زد میں آگئیں جبکہ بعض بال بال بچیں اور آپس میں ٹکرانے سے بھی محفوظ رہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں متاثرہ گاڑیوں میں سوار افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔