• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ کے عہدیداروں پر پابندی کا ردعمل، چین نے امریکی عہدیداروں پر پابندی لگادی

امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ کے عہدیداروں پر پابندی کے ردعمل میں چین نے امریکی سینیٹرز اور این جی او سربراہان سمیت 11 امریکیوں پر پابندیاں لگا دیں۔

پابندیوں میں امریکی سینیٹر مارکو روبیو، ٹیڈ کروز اور ہیومن رائٹس واچ کے   ڈائریکٹر کینتھ روتھ شامل ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کے معاملے میں خراب رویہ اختیار کرنے والوں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ترجمان نے پابندیوں کی تفصیل نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ امریکا نے گذشتہ ہفتے ہانگ کانگ کے رہنما کیری لام سمیت گیارہ عہدیداروں پر ہانگ کانگ میں آزاد اور جمہوری عمل کو دبانے کا الزام لگا کر ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکا کا یہ اقدام چین کی جانب سے ہانگ کانگ میں نیا قومی تحفظ قانون متعارف کرانے کے خلاف کیا گیا۔

تازہ ترین