• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہر بالٹی مور میں قدرتی گیس کا دھماکا، خاتون ہلاک

امریکی شہر بالٹی مور میں قدرتی گیس کے دھماکے سے 3 گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، دھماکے کی شدت سے تینوں گھروں کا ملبا دور دور تک پھیل گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے نزدیکی سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، حادثے میں ایک خاتون ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے ایک شخص کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تازہ ترین