• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم فریڈم فائٹرز ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)فلمی دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ ‘آسکر’ جیتنے والی پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے کی ایک اور دستاویزی فلم کو 41ویں ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کرلیا گیا۔ معروف ٹی وی ایوارڈز فیسٹیول ’ایمی‘ نے شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم فریڈم فائٹرز کو 41ویں سالانہ نیوز اینڈ ڈاکیومنٹری ایوارڈز برائے ʼبیسٹ فیچر اسٹوری ان نیوز میگزین کے لیے نامزد کیا ہے’’فریڈم فائٹرز‘‘ 3 بہادر خواتین کی کہانی پر مبنی ہے جن میں ایک ماضی میں کم عمری کی شادی کا شکار، ایک پولیس افسر اور ایک مزدوری کی جنگ کرنے والی خاتون ہیں جو عدم مساوات کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں اور ملک میں یکساں حقوق پر زور دیتی ہیں۔اس دستاویزی فلم کی ہدایات ماہین صادق نے بھی دی ہیں۔یہ دستاویزی فلم ایس او سی فلمز نے سینٹر فار انویسٹیگیٹو جرنلزم کے لیے پروڈیوس کی تھی، جو ڈاکیومنٹری سیریز کا حصہ تھی۔اس ڈاکیومنٹری سیریز میں ان 4 خواتین فلم سازوں کے کام کو پیش کیا گیا تھا جو خواتین کے بااختیار ہونے اور مواقع لینے سے متعلق فلمیں بناچکی ہیں۔اس حوالے سے شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ یہ وہ مضامین ہیں جو مشکل بات چیت کا آغاز کرتے ہیں اور لوگوں کو غیر آرام دہ کرتے ہیں، تبدیلی اسی وقت آتی ہے جب لوگوں کو ایک مسئلے پر بات کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔اس سے قبل فریڈم فائٹرز ٹالاگراس فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔خیال رہے کہ ایمی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان 21ستمبر کو آن لائن تقریب میں کیا جائیگا۔

تازہ ترین