کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کے ٹیسٹ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ریٹائر منٹ کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ پیر کو پریس کانفرنس میں38 سالہ فاسٹ بولر نے کہا کہ فی الحال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جمعرات سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ اور اگلے سال نومبر میں ایشز میں شرکت کر نا چاہتے ہیں۔