• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 افراد کی لاشیں ملیں، ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے سے 4 جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور کر نٹ لگنے سے خاتوں سمیت 4 فراد جاں بحق اور خاتون سمیت 7زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے ٹول پلازہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ،احسن آباد پاکستان کانٹاکے قریب ہیوی کنٹینر الٹ کر سڑک پر کھڑی گاڑی پر جاگرا جس سے سڑک پر موجود افراد کنٹینر کی زد میں آگئے جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ایک کا ہاتھ اور جسم کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں ،حادثے کے بعد ٹریفک معطل ہوگیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کرلاش اورزخمیوں کو عبا سی اسپتال منتقل کیا ، جہاں جاں بحق ہو نے ولے کی شناخت 63سالہ محمد رمضان ولد حاجی کرم دین اور زخمی کی شناخت 45سالہ سیف اللہ ولد خیر محمد کے نام سے ہوئی ہے،گلبائی میں گاڑی کی ٹکر سے25سا لہ نعیم ولدرزاق اور24سالہ عارف ولد محمد اسماعیل زخمی ہو گیا، بلدیہ رئیس گوٹھ میں گاڑی کی ٹکر سے 16سالہ عزیز خان ولدامر دین جاں بحق ہو گیا ، عزیز آباد تھانے کی حدود کریم آباد جماعت خانہ کے سامنے تیز رفتار مسافر کوچ G11 الٹنے سے خاتون اور مرد سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے،لیاری بغدادی نیا آباد گلی نمبر6 میں واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے 32 سالہ شگفتہ زوجہ حبیب جاں بحق ہو گئی ،علاوہ ازیں بلدیہ رشیدآبادکے قریب گھر سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی کی فوری کی شناخت نہیں ہوسکی عمر60سال ہے،کورنگی صنعتی ایریا سنگر چورنگی کے نزدیک 60 سالہ شخص کی لاش ملی ، پولیس کے مطابق فوری طور شناخت اور وجہ موت معلوم نہیں ہو سکی اس حوالے سے تفتیش جاری ہے ،پولیس نے لاش سرد خانے منتقل کردی۔

تازہ ترین