• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفاظتی شبہات :رینڈوکس کو 750,000 ٹیسٹ کٹس واپس لینے کاحکم

لندن (پی اے) برطانیہ کی میڈیسن اورہیلتھ کیئر پراڈکٹس سے متعلق ریگولیٹر (ایم ایچ آر اے ) نے رینڈوکس کو کیئر ہومز اور عام لوگوں کو فراہم کی گئی کم وبیش 750,000 کٹس واپس لینے کا حکم دیاہے ،حکومت کاکہناہے کہ یہ احتیاطی کارروائی ہے جس سے خطرات کم ہوں گے ،یہ حکم وزیر صحت کی اس ہدایت کے بعد دیاگیاہے جس میں انھوں نے رینڈوکس کی فراہم کردہ کٹس استعمال نہ کرنے کوکہاتھا، جولائی کے وسط میں میٹ ہنکوک نے کہاتھا کہ بعض کٹس معیار کے مطابق نہیں ہیں اور ہیلتھ اور سوشل کیئر کے محکمے کاکہناہے کہ رینڈوکس کے ٹیسٹ کے نتائج پر اس حکم کاکوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ایک خاتون ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے حوالے سے ہمارا معیار بہت اونچا ہے ۔15 جولائی کو رینڈوکس کی کٹ کااستعمال روک دئے جانے کے بعد اب رینڈوکس نے احتیاطی تدبیر کے طورپر اپنی تمام ٹیسٹ کٹس واپس طلب کرلی ہیں ،ترجمان نے کہا کہ کہ کیئر ہوم میں مقیم افراد یا عملے کے ارکان جن میں کورونا وائرس کی علامات پائی جائیں ٹیسٹ کیلئے بکنگ کراسکتے ہیں،گزشتہ اختتام ہفتہ انگلینڈ کے کیئرہومز میں مقیم تمام افراد اور عملے کا باقاعدگی سے ٹیسٹ لئے جانے کے اعلان پر رینڈوکس کی کٹس کے حوالے سے پیداہونے والے مسئلے کے سبب عمل موخر ہوگیا ہے ،برطانیہ میں کئے جانے والے کم وبیش 17فیصد ٹیسٹ آئرلینڈ میں قائم رینڈوکس کی کٹس سے کئے گئے ہیں، اب تک مجموعی طورپر اس سے 1.3 ملین ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں ،جبکہ فی الوقت پورے برطانیہ میں روزانہ کم وبیش 200,000 لاکھ ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

تازہ ترین