• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک سروس کمیشن امتحانات ملتوی کرنیکا حکم نہیں دے سکتے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے عالمی وبا کورونا کی وجہ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات 2020 کی منسوخی کیلئے درخواست مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست گزار کو باور کرایا کہ کورونا کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے کا حکم نہیں دے سکتے،کورونا کے دوران بھی ادارے کام کرتے رہے ہیں۔ احتیاطی انتظامات کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ کورونا کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے، تمام کوچنگ سنٹرز،لائبریریز اور اکیڈمیز بند ہیں اور اسی وجہ سے طلباء کا تیاری کرنا ناممکن ہے۔ درخواست میں یہ بھی نکتہ اٹھایا گیا کہ دیگر شہروں سے آ کر امتحان دینے والے طلباء کے مسائل بڑھ گئے کیونکہ تمام ہاسٹلز بھی بند ہیں۔ درخواست گزار وکیل نے یہ بھی نشاندہی کی ہے کہ پی پی ایس سی امتحان دسمبر میں لیتا ہے لیکن اس مرتبہ امتحانات وقت سے پہلے لیا جا رہا ہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ امتحانات شیڈول کے مطابق دسمبر میں لینے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین