• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے مجھے بلایا ہے، اکیلا جاؤں گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

نیب نے مجھے بلایا ہے، اکیلا جاؤں گا، وزیر اعلیٰ پنجاب 


لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نیب نے مجھے بلایا ہے،اکیلا جائوں گا ،مجھے جلوس لے جانے کی کیا ضرورت ہے؟ اپنا موقف پیش کر ونگا،جو قانون کے مطابق ہے وہی ہو گا ،انھوں نے کہاپنجاب میں کوئی فائل نہیں رکتی، یہاں سب کیس ٹریس ہوئے، سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ پھیلائیں گے،ہمارے خلاف منظم پراپیگنڈاکیا جاتا ہے، ترقی کے مخالفوں اورملک دشمنوں کوناکام بنا ئیں گے،انھوں نے کہامذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون کیا جائے ،محرم میں فول پروف سکیورٹی انتظامات اور بارشی پانی کی فوری نکاسی کی جائے ، وزیراعلیٰ نے قربان لائنز میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے خصوصی اجلاس کی صدات کی -

تازہ ترین