• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی شپنگ پالیسی سے سالانہ 5 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ محفوظ ہوگا، علی زیدی

ٹوکیو(عرفان صدیقی) پورٹس اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاہےکہ نئی شپنگ پالیسی کا مقصدجہاز رانی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانا اور پاکستان کا سالانہ 5ارب ڈالرز کا زرمبادلہ محفوظ کرنا ہے جو پاکستان غیر ملکی جہازراں کمپنیوں کو فریڈ کی مد میں ادا کرتا ہے۔ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ نئی شپنگ پالیسی کے تحت بحری تجارت کے شعبے میں نئے جہاز لانے والی کمپنیوں کو فریڈ کی قیمت پاکستانی روپے میں ادا کی جائے گی جس سے پاکستان کا بھاری زرمبادلہ محفوظ بنایا جا سکے گا، نئی شپنگ پالیسی کو نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جارہا ہے اور عنقریب پاکستان کو نئی شپنگ پالیسی کے دور رس نتائج حاصل ہونگے ۔

تازہ ترین