• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا ضیا الرحمان کی خدمات وفاق کو واپس کرنے سے انکار

سندھ حکومت کا ضیا الرحمان کی خدمات وفاق کو واپس کرنے سے انکار 


کراچی(خبرایجنسی)سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کی خدمات وفاق کو واپس کرنے کے بجائے ہدایت کی ہے کہ وہ بطور ڈی سی اپنا کام جاری رکھیں، وفاق نے ضیاالرحمان کی خدمات واپس لے لی تھیں۔سندھ حکومت نے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاالرحمان کو بطور ڈی سی کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ضیاالرحمان کی تعیناتی کی مخالفت کو مسترد کردیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے ضیا الرحمان کو ڈی سی سینٹرل تعینات کر رکھا ہے، سندھ حکومت نے وفاق کی ہدایت کے باوجود ضیا الرحمان کو ریلیز نہیں کیا۔

تازہ ترین