• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ جاری رہے گی،وزیرتوانائی

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگلی سردیوں میں بھی گیس لوڈ شیڈنگ رہے گی ،سندھ سے نکلنے والی گیس میں سے ایک ارب 56کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس سندھ میں ہی استعمال ہوتی ہے‘مقامی گیس پیداوار کم اورطلب بڑھ رہی ہے‘گیس قلت سے متعلق تمام صوبوں نے مل کر فیصلہ کرنا ہے ‘اگلے سال تک سندھ کے پاس بھی کسی کو دینے کے لئے گیس نہیں ہو گی ، سندھ کی اپنی ضرورت پوری نہیں ہو گی ۔ پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔

تازہ ترین