• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سطح سمندر سے 9200 فٹ بلندی پر واقع سوات کا پہلا فائیوا سٹار ہوٹل مہمانوں کیلئے کھول دیا گیا

سوات(نمائندہ جنگ)سطح سمندر سے 9200فٹ بلندی پر واقع سوات کا پہلا فائیو سٹار ہوٹل مہمانوں کے لئے کھول دیا گیا۔ ہاشوانی گروپ کے پرل کانٹی نینٹل ہو ٹل مالم جبہ کے جی ایم عقیل عباسی نے بتایا کہ چیئر لفٹ اور جدید سہولیات سے آراستہ یہ ہوٹل عام لوگوں کے لئے ایس او پیز کے تحت کھول دیا گیا ہے اور ہوٹل کھلنے کے ساتھ ہی بکنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل کے ہر کمرے سے نظر آنے والے دلکش قدرتی مناظر سے مہمان لطف اندوز ہوتے ہیں اور مالم جبہ کے یخ موسم میں ماہر شیف کے لذیذ کھانے کھاتے ہیں ۔

تازہ ترین