• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی، اپوزیشن کی ترامیم مسترد، اینٹی منی لانڈرنگ بل منظور

اسلام آباد (ایجنسیاں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کرتے ہوئے انسداد منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل 2020 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ 7گھنٹے اس پر گفتگو ہوئی ہے ، اعتراضات کو اجلاس کی کارروائی کا حصہ بنایا جائے گا ۔

سید نوید قمر نے کہاکہ بل پر ہمارے اعتراض ہیں ‘ ہماری کچھ سفارشات نہیں مانی گئیں ‘ نیب کو انسداد منی لانڈرنگ بل میں شامل کرنا درست نہیں‘ سزا کو بڑھانے کیلئے طریقہ کار کا تعین ہونا چاہیے۔ 

ڈی جی ایف ایم یو نے کہاکہ نیب کئی جرائم میں دیگر ایجنسیوں کے ساتھ کام کرتا ہے، نیب کو اس وقت بل سے نکالنا مشکل ہوگا۔

ڈی جی ایف ایم یو نے کہاکہ اگر نیب کا ادارہ نہیں رہتا تو ترمیم کے ذریعے نیب کو اس بل سے نکالا جاسکتا ہے۔ 

عائشہ غوث پاشا نے کہاکہ اس بل سے ہراسمنٹ پھیلے گی جس سے مسائل بڑھیں گے۔

تازہ ترین