• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، 442 ارب روپے قرض،6 ارب 40 کروڑ گرانٹ ملی، وزارت منصوبہ بندی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سینٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی نے کورونا وباء کے باعث ملنے والی بیرونی امداد، قرضے اور اس کے مصرف کی تفصیلات طلب کر لی جبکہ آئندہ اجلاس میں وزارت اقتصادی امور،، وزارت خزانہ ، وزارت صحت اور وزارت منصوبہ بندی کوطلب کر لیا۔

قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کا اجلاس سینٹر آغا شاہزیب درانی کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت منصوبہ بندی کے حکام نے کورونا وباء کے تناظر میں ملنے والی غیر ملکی گرانٹ اور قرضوں پر بریفنگ دیتےہوئے بتایا کہ 9کروڑ86لاکھ 10ہزار ڈالر(16ارب 60 کروڑ روپے) غیر ملکی گرانٹ کی منظوری دی گئی ۔

جس میں سے 3کروڑ80لاکھ ڈالر(6ارب 40کروڑروپے) جاری ہو چکے ہیں،تین ارب 45کروڑ 30لاکھ ڈالر(580ارب روپے ) قرضوں کی منظوری دی گئی جس میں سے دو ارب 62کروڑ60لاکھ ڈالر (442ارب روپے )جاری ہوچکے ہیں ۔

ایشیائی ترقیاتی بنک نے70لاکھ78ہزار ڈالر کی منظوری دی جس میں سے 5لاکھ ڈالر جاری ہو چکے ہیں ، چین نے این ڈی ایم اے کو 40 لاکھ ڈالرز ہسپتال کی تعمیر کیلئے گرانٹ دی۔

سینٹر عثمان کاکٹر نے کہا کہ ساری گرانٹس این ڈی ایم اے اور این جی اوز کو دی گئیں، وزارت صحت سے پوچھا جائے کہ انہیں کون سے پیسے ملے اور کون سے منصوبے شروع کیے گئے۔

یہ بتایا جائے کہ وائرس کے باعث کتنا غیر ملکی قرضہ اور گرانٹس ملی اور صوبوں کو کتنے پیسے دیئے گئے۔

تازہ ترین