کراچی(عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) حیران کن اعداد و شمار کے مطابق سرفراز احمد ساتویں نمبر پر پاکستان کی ٹیسٹ تاریخ کے سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں ۔ آل رائونڈر کی حیثیت سے ان کی کارکردگی عمران خان اور عبدالرزاق سے بھی بہتر ہے
سابق کپتان نے 43ٹیسٹ کی 65اننگز میں2047 رنز 35.91کی اوسط سے بنائے ہیں جس میں تین سنچریاں اور14 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ وہ تین بار صفر پر آئوٹ ہوئے ہیں۔ عمران خان اس پوزیشن پر دوسرے سب سے کامیاب بیٹسمین ہیں انہوں نے 1845رنز 34.81 کی اوسط سے بنائے ہیں۔
مانچسٹر ٹیسٹ میں تین وکٹ کی شکست کے بعد اب یہ سوچ وبچار جاری ہے کہ سائوتھمپٹن میں دوسرے ٹیسٹ میں ساتویں نمبر پر کون کھیلے۔
شاداب خان نے پہلے ٹیسٹ میں بطور آل رائونڈر پہلی اننگز میں45اور دوسری اننگز میں 15رنز بنائے تھے۔اور 11.3اوورز میں انہوں نے پہلی اننگز میں 13رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے تھے۔ شاداب کے علاوہ فواد عالم کا آپشن موجود ہے ۔