• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورکمرہ عدالت میں قتل ،ملزم کی درخواست ضمانت پر نوٹس

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے توہین رسالت کیس میں نامزد ملزم طاہر احمد نسیم کو کمرہ عدالت میں قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم فیصل عرف خالدکی ضمانت پررہائی کی درخواست پرفریقین کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا اور مزید سماعت 15اگست تک ملتوی کردی ، فیصل کے والد نے توہین رسالت کے ملزم کے مقدمہ قتل میں بیٹے کیلئے 6 وکلاء کا پینل تشکیل دید یا ،بار لاتعلق رہی، فیصل عرف خالدنے درخواست ضمانت شبیر حسین گگیانی ، محمد انعام یوسفزئی ، شکیل احمد خیل اور عبد الولی خان ایڈوکیٹس کی وساطت سے دائر کی ہے ۔ استعاثہ کے مطابق فیصل ولد عبد اللہ ساکن گل آباد پشاور پر الزام ہے کہ اس نے 29جولائی کو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت میں توہین رسالت کے کیس میں نامزد ملزم طاہر احمد نسیم ساکن اچینی بالا پشتخرہ کو پیشی کے موقع پر گولی مار کر ہلاک کیا ا جس کے بعد تھانہ شرقی پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا اوراس کے خلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا ۔دریں اثناءملزم فیصل کے والد نے کیس کی پیروی کیلئے وکلاء کی پینل تشکیل دے دیا اور اس حوالے سے ڈسٹرکٹ بار کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے پشاور ڈسٹرکٹ بار نے ذاتی پینل تشکیل دینے کے بعد کیس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے گزشتہ روز فیصل کے والد نے پشاور ڈسٹرکٹ بار کو درخواست دی تھی جس میں موقف اختیا کیا گیا کہ پشاور بار اب تک فیصل کیس میں ہر قسم کی قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کی جس پر بار کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، درخواست میں مزید کہا کہ فیصل کیس میں چھ وکلاء عبد الولی خان ایڈووکیٹ ، شبیر حسین گگیانی ، محمد انعام یوسفزئی ، شکیل احمد خیل ، بیرسٹر عامر اللہ چمکنی ، اور قیصر زمان شامل ہیں ، لہذا بار پنی طرف سے مذکورہ پینل کے ساتھ اپنے وکلاء بھی شامل کر سکتے ہیں جس کے بعد ڈسٹرکٹ بار نے تمام ممبران کو مطلع کیا اورکہا کہ فیصل کے والد کی جانب سے مذکورہ پینل اُنکا ذاتی پینل ہے لہذٰا بار مزید اس کیس سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔

تازہ ترین