• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25؍ ارب کے سکوک کااجراء کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا، کے الیکٹرک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ 25؍ ارب روپے مالیت کے سکوک کا اجرا ء کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا جو پاکستان کے نجی شعبے میں سکوک کا سب سے بڑا اجراء ہے، سکوک کےآئی پی او کی تقریباً 2.5؍ گنا اضافی سبسکرپشن کے باعث 2ہفتے قبل 3؍ اگست کو کامیابی سے سبسکرپشن مکمل کرلی گئی جو کے الیکٹرک پر اعتماد کا ثبوت ہے ۔ اس منصوبہ کے تحت، کراچی میں پاور ویلیو چین پر اگلے 3برسوں میں 2؍ ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی ۔ ان ترقیاتی اقدامات میں 900میگا واٹ کا RLNGسے بجلی پیدا کرنے والے ایک پلانٹ کا قیام اور ڈاؤن اسٹریم ٹرانسمیشن اور ڈسٹربیوشن کی اپ گریڈیشن شامل ہیں۔

تازہ ترین