• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلاروس، صدارتی انتخاب کے بعد شدید ہنگامے، ایک ہلاک

منسک (اے ایف پی، جنگ نیوز) بیلاروس میں ہونے والے متنازعہ صدارتی انتخابات کے بعد پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اپوزیشن نے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی کامیابی مسترد کردی ہے جبکہ لوکاشینکو نے مظاہرین کو غیر ملکی طاقتوں کا آلہ کار قرار دیدیا ہے۔ امریکا نے بیلاروس کے انتخابات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پریس سیکرٹری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنمائوں کو دھمکانا اور پرامن مظاہرین کی گرفتاریاں ایسے واقعات ہیں جس نے انتخابات کو مشتبہ بنادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیلاروس میں متنازع صدارتی انتخابات کے بعد پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

تازہ ترین