• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتیاط نہ کی تو محرم میں کورونا دوبارہ پھیل سکتاہے، این سی او سی

احتیاط نہ کی تو محرم میں کورونا دوبارہ پھیل سکتاہے، این سی او سی 


اسلام آباد(نمائندہ جنگ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلائو کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ احتیاط نہ کی تو محرم میں کورونادوبارہ پھیل سکتاہے، کورونا کیخلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کا تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے،وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کے اجلاس میں محرم الحرام کے دوران لوگوں کی صحت کومحفوظ بنانے کے اقدامات پربریفنگ دی گئی،اسدعمر نے کہا کہ سیاحت سمیت مختلف شعبے کھول دیئے ہیں لیکن اس کے باوجود ٹریس ٹریک اینڈ ٹیسٹ پالیسی پر عملدرآمد ضرور ی ہے، ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں وبا ءدوبارہ پھیل سکتی ہے،اعلامیہ کے مطابق وزیر مذہبی امور نے علماءسے مشاورت کے بارے میں فورم کو آگاہ کیا، اسد عمر نے وفاق اور صوبوں کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کیخلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کا تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین