• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری زیورات اور نقدی سے محروم، 7 موٹرسائیکل 2 گاڑیاں بھی غائب

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی ،سات موٹرسائیکلوں،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی ایک کار اڑا لی گئی۔تھانہ نصیرآباد کو محمدناظم نے بتایاکہ اپنی بیوی کے ہمراہ ہری پورسے واپس گھرآرہاتھاجب الیاس کالونی گلی نمبر2میں پہنچے تودوموٹرسائیکل سوارآگئے جواسلحے کی نوک پرمیری اہلیہ سے ایک طلائی کڑااورانگوٹھی اترواکرلے گئے۔تھانہ ائرپورٹ نے 10تولے طلائی زیورات اور 30ہزارروپے چوری،تھانہ سول لائنز نےگن پوائنٹ پرموبائل چھیننے، تھانہ نصیرآبادنے موبائل چھیننے، تھانہ ائرپورٹ نے اے ٹی ایم کے باہر ہوائی فائرکرنے اور 5ہزار روپے چھیننے، تھانہ مندرہ نے دس ہزار روپے اورموبائل چھیننے، تھانہ مری نے بیگ سے طلائی چین اور 2 انگوٹھیاں چوری،تھانہ ائرپورٹ نے 70ہزارروپے اور ضروری کارڈز چھیننے، تھانہ گنجمنڈی نےخاتون کا موبائل اور 5ہزار روپے چوری، تھانہ ائرپورٹ نے 23پرندے مالیتی 5ل اکھ روپے چوری کرنے پر مقدمات درج کر لیے ۔ دریں اثناء تھا نہ سیکر ٹریٹ نے کار چوری ، تھا نہ بنی گالہ پولیس نے دفتر کے لیٹر اور سٹیمپ چوری کر کے جعلی ایگر یمنٹ کر کے لوگوں سے رقم وصول کر کےخورد بر د کر نےاور کار بھی غا ئب کرنے پر مقدمات درج کر لیے۔ تھا نہ رمنا پولیس نے چوری شدہ موبائل بر آمد کر لیا ۔
تازہ ترین