• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرو بس سروس کل سے آپریشنل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(راحت منیر،اپنے رپورٹر سے ) باخبر ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے بند راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان واحد سرکاری ٹرانسپورٹ میٹرو بس سروس کو بدھ(کل)سے آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میٹرو بس سروس چلانے کیلئے ایس او پیز تیار کئے جارہے ہیں۔بس سروس 23مارچ سے کورونا وباء کے باعث بند کردی گئی تھی۔راولپنڈی اسلام آباد کے درمیان میٹرو بس کے ذریعے تقریبا سوا لاکھ کے لگ بھگ افراد روزانہ سفری سہولت حاصل کرتے تھے ۔ بس سروس بند ہونے سے روزانہ جڑواں شہروں کے درمیان سفر کرنے والوں کو پرائیویٹ پبلک ٹرانسپورٹ پر منہ مانگےکرایوں پر سفر کرنا پڑتاتھا۔
تازہ ترین