• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسروں کاغیرپیشہ ورانہ رویہ ، ملازمین کی ترقیاں متاثر

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس کے بعض افسروں کی ہٹ دھرمی اورغیرپیشہ وارانہ روئیے نے ملازمین کی ترقیاں داؤ پر لگادیں ۔پنجاب پولیس کے منسٹریل سٹاف کی پروموشن کے لئے سفارشات کی تیاری کاکام جاری ہے ۔ پروموشن کے لئے متعلقہ ملازمین کی اے سی آرزمکمل ہونا ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے پنجاب پولیس کے بیشترافسران نے اپنے ماتحت ملازمین کی سالانہ خفیہ رپورٹس نہیں لکھیں اوربعض ملازمین توایسے ہیں کہ ان کی پندرہ سے بیس سال پرانی اے سی آرزبھی نہیں لکھی گئیں اوراب وہ ان کی تکمیل کے لئے اپنے سابقہ باسزکے پیچھے مار مارے پھررہے ہیں لیکن ان کاکوئی پُرسان حال نہیں جس کی وجہ سے پروموشن بورڈکااجلاس التواء کاشکارہے۔بعض متاثرہ ملازمین نے جنگ کوبتایاکہ وہ اپنی اے سی آرزلکھوانے کے لئے دوڑ دھوپ کررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے کئی سابقہ باسزدوسرے صوبوں میں تبدیل ہوچکے ہیں اور بعض بیرون ملک مقیم ہیں جب کہ بعض ایسے افسر بھی ہیں کہ جو سفارش پر راولپنڈی اسلام آبادسے باہرنہیں گئے لیکن اپنے ماتحت کلریکل سٹاف کواے سی آرزدینے کوتیارنہیں ہیں ۔ایک متاثرہ ملازم کاکہناہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اپنے ماتحت عملے کی اے سی آرلکھنامتعلقہ افسرکی ذمہ داری ہے اگروہ ایسانہیں کرتاتوملازم کی اے سی آراے ون تصورکی جائے ۔
تازہ ترین