• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے ، 280پوسٹوں کیلئے سمری دوبارہ پنجاب حکومت کو ارسال

راولپنڈی (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی نے گریڈ ایک تا سترہ کی مزید 280 پوسٹوں کی منظوری کیلئے سمری دوبارہ پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہے ۔ اس سے قبل بھی سمری پنجاب حکومت کو بھجوائی گئی تھی جو فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مسترد کر دی تھی تاہم اب چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود جو وزیراعلٰی پنجاب کے مشیر بھی ہیں نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے اس معاملے پر بات کرکے دوبارہ 280پوسٹوں کی منظوری کیلئے سمری حکومت کو بھجوا دی ہے ۔پی ایچ اے حکام کے مطابق اس کے پاس ایریاز بہت زیادہ ہیں اور موجودہ ملازمین کی تعداد کم ہے ۔
تازہ ترین