• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری ہائوسنگ سکیموں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائز یشن جاری

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے عمارہ خان نے کہا ہے کہ آرڈی اے کی شہری ہائوسنگ سکیموں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے کا عمل جاری ہے ، ون ونڈوآپریشن سنٹر ایک ماہ میں فنکشنل ہو جائے گا، جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کی منظوری اور وہاں جو گھر بن رہے ہیں ان کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کیا جا رہا ہے۔آرڈی اے کی شہر میں اپنی تیرہ ہائوسنگ سکیموں کی فائلوں کی سکیننگ کا عمل جاری ہے جو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا ، ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کی جائیدادوں کے ریکارڈ کو محفوظ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن سنٹر کے آپریشنل ہونے سے شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے سہولتیں فراہم ہو سکیں گی۔
تازہ ترین