• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چونترہ کے علاقہ میں فائرنگ کرکے 22سالہ نوجوان کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا ، فائرنگ سے چھ سالہ لڑکے سمیت تین افرادزخمی ہوگئے ۔پولیس کوضمیر اختر بیو ہ طارق محمود نے بتایا کہ محمد بلال نے کلاشنکوف سےمیرے بیٹے عصمت محمود پر فائر کیے،محمد ارسلان نے محمد دانش ، محمد قاسم نے علی حسن پر فائرنگ کی ۔ملزموں کی فائرنگ سے راہ گیر رضوان شبیر بھی زخمی ہو گیا۔عصمت محمود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔مدعیہ نے پولیس کے بتایاکہ وجہ عنادیہ ہے کہ میرے بیٹے عصمت محمود کا دوتین دن پہلے بلال سے معمولی جھگڑا ہوا تھا ۔
تازہ ترین