• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرچ آپریشن ، 12افرادگرفتار، اسلحہ برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )تھانہ چونترپولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے 12 ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ ایس پی صدر نے بتایا کہ تھانہ چونترہ کے علاقے چہان، چھچھ اور راجڑ کے علاقے میں ایس ڈی پی او صدر سرکل کی زیر نگرانی سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔ اس دوران4کلاشنکوف، ایک رائفل ، 2پستول اور ایمونیشن برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان میں عبد اللہ،سید الرحمان،گل زمان،جنید علی،بخت جہان،احسان اللہ،خلیل،گل علی،محمد تحسین،حیدر خان اور طاہر خان شامل ہیں۔دریں اثناءتھانہ صادق آباد کے علاقوں ٹرانسفارمر چوک، حاجی چوک اور گردونواح میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔اس دوران 30گھروں،48کرایہ داروں اور انفرادی طور پر 150افراد کو چیک کیا گیا۔
تازہ ترین