• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوسی خانپور مڑل:متعدد پیپلز پارٹی کارکنان تحریک انصاف میں شامل

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ ایمان داری اور عوامی خدمت کی بدولت شہریوں کا پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد بڑھ رہا ہے،یہی وجہ ہے کہ دیگر پارٹیوں کے کارکن بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، یہ بات انہوں نے یوسی خانپور مڑل کے موضع عنایت پور مڑل کی میاں مجاہد حسین مغل کے ساتھیوں سمیت پی پی پی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی۔ میاں ساجد حسین مڑل، میاں محمد ظفر مڑل،میاں ہاشم حسین مڑل و دیگر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
تازہ ترین