• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن کرایہ داران ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سراپا احتجاج

پشاور (وقائع نگار ) انجمن کرایہ داران ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے کرایوں میں اضافے کے خلاف مارکیٹوں ، بازاروں اور اندرون شہر داخلی دروازوں پر احتجاجی بینرز آویزاں کر دیئے ۔ گزشتہ ہفتے انجمن کرایہ داران ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اراکین کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں پرامن احتجاج کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں اندرون شہر بازاروں اور داخلی دروازوں پر احتجاجی بینرز آویزاں کرنے کا فیصلہ کی گیا تھا انجمن کرایہ داران ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ کے افسران کو چاہیے کہ سنجیدگی سے افہام و تفہیم کے ذریعہ تاجر رہنماؤں سے مذاکرات کر کے اس مسئلہ کو فل فور حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ بلاتاخیر ایک متفقہ فیصلہ کرکے تاجر برادری کی جانب سے کرایوں کی وصولی کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین