• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرا میڈیکس کی ہسپتالوں میں بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر علامتی ہڑتال

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے فیصلے کے تحت صوبے بھر کے ہسپتالوں میں پیرا میڈیکس نے احتجاج شروع کر دیا پیرا میڈیکس نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر علامتی ہڑتال بھی کی، آج پھر علامتی ہڑتال کی جائے گی جبکہ کل ہزارہ ڈویژن کے ہسپتالوں میں ایک روزہ ہڑتال ہوگی۔ پیرا میڈیکس مطالبات منظور نہ ہونے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں علامتی ہڑتال کے بعد صوبائی سطح پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔ مطالبات میں 2018ء میں جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق پیرا میڈیکس کی ون ٹائم پروموشن، پیرا میڈیکل میڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کی منظوری ودیگر شامل ہیں۔ ایسوسی ایشن کے صدر سید روائیدار شاہ کا کہنا ہے کہ 2002 آرڈیننس کے تحت بھرتی ہونے والے گریڈ ایک تا 20 مستقل ملازمین کو ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں فسکڈ تنخواہ پر منتقل کرنے کی شدید مزاحمت کریں گے ۔
تازہ ترین