• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی‘پشاور میں منچلوں نے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے سلنسر اتار لئے

پشاور (وقائع نگار ) صوبائی دارلحکومت میں جشن ازادی 14اگست کی تیاریاں جاری ہیں منچلوں نے امسال بھی 14اگست میں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں لاوڈ ہارن لگانے شروع کر دیئے جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے پشاور میں 14 اگست پر ون ویلنگ اور سلینسر اترے موٹر سائیکلیں باعث زحمت بن جاتی ہیں نوجوانوں کی جانب سے موٹر سائیکلوں کے سلنسر نکالنے سے شور و غل کا سماں ہوتا ہے جس سے شہریوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں کے مطابق آزادی کا دن خوشی کیلئے ہے نوجوان اس دن دوسروں کا خیال رکھ کر تیز ہارن اور ون ویلنگ سے گریز کریں اور امن اور خوشی کیساتھ جشن ازادی منائیں ۔
تازہ ترین