• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور میں آزادی کی 55 ویں سالگرہ


سنگاپور میں آزادی کی 55ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی، اس دوران مسلح افواج کی پریڈ اور دلکش آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگا پور کی آزادی کی 55ویں سالگرہ کی تقریبات شاندارطریقے سے منائی گئیں، اسی سلسلے میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جن میں مسلح افواج کی پریڈ اور آتش بازی کے شاندار مظاہرے نے لاکھوں افراد کے خون گرما دئیے۔

9 اگست 1965کو ملائیشیا سے آزادی حاصل کر کے دنیا کے نقشے پراُبھرنے والے سنگا پورکو وجود میں آئے 55برس گزر چکے ہیں اس موقعے پرشہریوں کے جمِ غفیر نے قومی پرچم کے رنگ کے لباس ملبوس کر کے ہاتھوں میں جھنڈے بھی تھامے ہوئے تھے۔

اس موقع پر ایئر شو کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے فضاء میں حیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ کیا گیا۔

تازہ ترین