• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کو بے لباس کرنیوالے ملزمان کی ضمانت خارج، عدالت سے گرفتار

راولپنڈی میں راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کرنے والے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے ملزمان گرفتار کر لیا ، پولیس کی جانب سے مقدمہ میں دفعہ 354 A کا اضافہ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کرنے اور مبینہ طور پر زیادتی کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمہ میں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کردی ۔

ملزمان سماعت میں وقفہ کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش نہ ہوئے تاہم تفتیشی افسر نے عدالتی حکم جاری ہوتے ہی ملزمان کو عدالت کے باہر سے ہی گرفتار کرلیا ۔

مدعیہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ دفعہ 354 A کے اضافہ کے بعد ضمانت پانے والے ملزم عامر قریشی کو بھی دوبارہ ضمانت کروانا ہوگی۔

راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کرنے کے واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی نوٹس لے رکھا تھا جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر میں مزید دفعات کا اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین