• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنتھیا رچی کی طرف سے عدالت میں ضمانتی بانڈ جمع

سابق وزیرِ داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمٰن ملک کی امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے خلاف قذف آرڈیننس کی درخواست پر سماعت کے دوران سنتھیا رچی کی طرف سے عدالت میں ضمانتی بانڈ جمع کروا دیا گیا۔

اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ کے جج سید فیضان حیدر گیلانی نے کیس کی سماعت کی۔

سنتھیا رچی کی طرف سے عدالت میں ضمانتی بانڈ جمع کروایا گیا۔

سنتھیا رچی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سنتھیا رچی کی طرف سے 365 اے کی درخواست دی گئی تھی، درخواست پر دلائل آئندہ سماعت پر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

عدالت سے غیر جانبدارانہ کارروائی کی امید ہے، سنتھیا ڈی رچی

عدالت نے سابق وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک کے وکیل کی درخواست پر سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین