• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے 13 افراد جاں بحق، املاک کو نقصان

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 13 افراد جاں بحق ہوئے۔

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصانات پر پی ڈی ایم اے کے کوئٹہ سے جاری رپورٹ کے مطابق سیلابی صورتحال سے کچھی میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ خضدار، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں دو، دو افراد جاں بحق ہوئے۔ جبکہ کیچ، کوہلو، چاغی اور جعفرآباد میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارش اور سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 861 مکان تباہ ہوئے۔

سیلابی صورتحال سے مختلف اضلاع میں 2 پل، 8 سڑکوں اور 3 ڈیمز کو نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین