• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت کے اتار چڑھاؤ سے پریشان ہونے کی بجائے مثبت رہیں، محب مرزا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار اور اداکارہ آمنہ شیخ کے سابقہ شوہر محب مرزا کا کہنا ہے کہ وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا۔ اداکار محب مرزا نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لوگوں کو مشورہ دیا کہ وقت کے اتار چڑھاؤ سے پریشان ہونے کے بجائے ہمیشہ مثبت رہیں کیونکہ وقت کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا اگر اچھا وقت نہیں رہا تو بُرا بھی گزر جائے گا۔یاد رہے کہ محب مرزا حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’دشمن جان‘ میں دکھائی دیے تھے، ڈرامے میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔خیال رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور گزشتہ برس محب مرزا نے ایک پروگرام میں اس کی تصدیق کی تھی۔محب مرزا اور آمنہ شیخ نے 2005 میں شادی کی تھی اور شادی کے 10 برس بعد اگست 2015 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔محب مرزا نے ایک ٹی وی شو میں میزبان کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ اپنی اہلیہ سے الگ ہوگئے ہیں۔تاہم محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی سے متعلق کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی اور کہا تھا کہ اب وہ ساتھ نہیں رہتے۔محب مرزا اور آمنہ شیخ نے ایک ساتھ کئی پراجیکٹس کیے، جن میں ڈرامہ ’ہم تم‘ اور ’میرا سائیں‘شامل ہیں جبکہ دونوں کوان کی فلم ’لمحہ‘ کی وجہ سے بھی یاد کیاجاتا ہے۔دوسری جانب آمنہ بھی 8 اگست کو ہی عمر فاروقی نامی بزنس مین سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

تازہ ترین