• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونو نگم کم عمر پاکستانی گلوکارہ ہادیہ کا گانا سن کر آبدیدہ ہوگئے

سونو نگم کم عمر پاکستانی گلوکارہ ہادیہ کا گانا سن کر آبدیدہ ہوگئے 


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم پاکستانی کلام ʼبول ہو سن کر آبدیدہ ہوگئے اور انہوں نے اس کلام کو ایک مثالی شاہکار قرار دیا ہے۔فوٹو شیئر ایپ انسٹاگرام پر بھارتی گلوکار سونو نگم نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار نیس کیفے بیس منٹ کا کلام ʼبول ہو سن رہے ہیں۔نیس کیفے بیس منٹ کا کلام ʼبول ہوپاکستان کی کم عمر گلوکارہ ہادیہ ہاشمی اور سوچ بینڈ کا شاہکار ہے جسے سن کر بھارتی گلوکار آبدیدہ ہوگئے۔سونو نگم نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ʼبہت دنوں بعد کچھ اچھا سننے کو ملا ہے، میں حیران ہوں کہ ایسا کام بھی ہوتا ہے جسے سننے کے بعد انسان پھوٹ پھوٹ روئے۔بھارتی گلوکار نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی گانا سن کر پھوٹ پھوٹ کے رونا شروع کردوں گا۔

تازہ ترین