• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عتیقہ اوڈھو کا عمیر رانا سے متعلق جملوں کو غلط معنی پہنانے پر ناپسندیدگی کا اظہار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے نجی چینل پر نشر ہونے والے ایک ڈرامے میں ساتھی اداکار عمیررانا سے متعلق ایک انٹرویومیں کہے گئے جملوں کوغلط معنی پہنانے پرناپسندیدگی کااظہارکرتے ہوئے انسٹا گرام پر وضاحت دی ہے۔حالیہ انٹرویو میں عتیقہ کا کہنا تھا کہ عمیررانا کے ساتھ رومانوی سین عکس بند کرانا مشکل لگا حالانکہ وہ کافی عرصے سے میرے دوست ہیں لیکن ہم نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا تھا۔ میں تھوڑا عجیب سا محسوس کررہی تھی لیکن عمیر آرام دہ تھے کیونکہ وہ ایک عمدہ اداکار ہیں۔اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے اداکارکے خلاف منفی ردعمل دیکھنے میں آیا کیونکہ ان پرلاہورگرامراسکول کی طالبات کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔عمیر رانا سے متعلق اپنی بات کو منفی رنگ دینے پر عتیقہ اوڈھو نے انسٹاپوسٹ میں عتیقہ نے بتایا کہ میں حالیہ انٹرویو میں اپنے ساتھی اداکارعمیر رانا کے بارے میں کہے جانے والے الفاط کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرنا چاہتی ہوں۔ اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میں اس حوالے سے بات کررہی تھی کہ عمیر کے ساتھ رومانوی مناظر کرنا عجیب سا لگ رہا تھا کیونکہ ہم نے اس سے پہلے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا تھا۔ عمیر بہت پروفیشنل اور بطور ساتھی اداکاربہترین ہیں۔ وہ میرےدوست ہیں اور میں ان کی اور انکی فیملی کی بہت عزت کرتی ہوں اس لیے جب کوئی تنازع موجود نہیں ہے تو اسے پیدا کرنے کی کوشش مت کریں ۔عمیررانا پرلاہورگرامراسکول کی طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام کاحوالہ دیتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے لکھا ” یہ بات افسوسناک ہے کہ بغیرکسی ثبوت کے لوگ عمیر اوران کی اہلیہ کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کے ساتھ میرا تجربہ شاندار ہے کیونکہ وہ شائستہ، تہذیب وتعلیم یافتہ اور مہذب لوگ ہیں۔

تازہ ترین