• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدارتی امیدوار کانیے ویسٹ پر جعلی دستاویزات جمع کرانیکا الزام

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ ماہ جولائی میں اچانک امریکی صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کرنے والے 43 سالہ کانیے ویسٹ کو صدارتی امیدوار کی رجسٹریشن کے لیے جعلی دستاویزات جمع کرانے کے الزام میں ممکنہ طور پر تحقیقات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ریپر، گلوکار، فیشن ڈیزائنر و موسیقار کانیے ویسٹ نے گزشتہ ماہ 5 جولائی کو صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا۔جس کے بعد انہوں نے 16 جولائی کو امریکی ریاست اوکلاہاما سے 35 ہزار امریکی ڈالر کے عوض صدارتی امیدوار کی رجسٹریشن کے دستاویزات حاصل کیے تھے۔بعد ازاں کانیے ویسٹ نے اپنی آبائی ریاست الینوائے سمیت مجموعی طور پر 10 ریاستوں سے بطور آزاد امیدوار کی رجسٹریشن کے لیے دستاویزات جمع کرائے تھے۔تاہم کانیے ویسٹ کی جانب سے ریاست الینوائے میں جمع کرائے گئے نامزدگی فارمز میں جعلی اور غیر تصدیق شدہ دستاویزات جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کے خلاف فراڈ کی تحقیقات کی جا سکتی ہیں۔کانیے ویسٹ کی ٹیم کی جانب سے جعلی دستاویزات جمع کرائے جانے کی سب سے پہلے امریکی ویب سائٹ این جے ڈاٹ کام نے خبر دی تھی اور بتایا تھا کہ الینوائے الیکشن دفتر میں نامزدگی فارمز حاصل کرنے کی سماعت سے قبل ہی کانیے ویسٹ کی ٹیم نے اپنی نامزدگی کی درخواست واپس لی۔

تازہ ترین