• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا اسمبلی، وقف پراپرٹیز سمیت 3 بل منظور

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا اسمبلی نے وقف پراپرٹیز ترمیمی بل 2020سمیت تین بلوں کی منظوری دے دی ہے، گزشتہ روز صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی وزیر قانون سلطان خان نے صوبہ میں مختلف ٹرسٹ کے قیام اور انتظام کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی غرض سے ’’ خیبر پختونخوا ٹرسٹ بل2020ایوان میں منظوری کیلئے پیش کیا ، اسی طرح صوبہ میں کوآپریٹیو سوسائٹیز کے حوالے سے’’ خیبر پختونخوا کوآپریٹیو سوسائٹیز بل جبکہ وقف پراپرٹیز قابضین سے واہگزار کرانے کیلئے’’ خیبر پختونخوا وقف پراپرٹیز بل2020منظوری کےلئے پیش کیا ، ایوان نے تینوں بلوں کی منظوری دی۔

تازہ ترین