• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا میں اتوار کو عید ملن اور یوم آزادی پروگرام ہوگا

ویانا(اکرم باجوہ)پاک فرینڈز آسٹریا کے زیر انتظام 16اگست بروز اتوار ڈوناوانزل دریا کے کنارے نزد اسلامک سنٹر ویانا میں منفرد پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا ،جس میں پاکستانی فیملیز اور آسٹریا بھر سے پاکستانی تنظیموں کے نمائندگان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ سالانہ عید ملن اور یوم آزادی پروگرام کے سلسلہ میں پاک فرینڈز کے عہدیداران اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ پروگرام کو شاندار اور تاریخی بنانے کے لیے مشاورت کی گئی۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے کھانے ،مشروبات، سویٹ ڈش اور ملبوسات کے اسٹالز کے علاؤہ بچوں اور بڑوں کے لیے مختلف کھیلوں کا انتظام اور بچیوں اور خواتین کے لیے مہندی کے سٹال بھی لگائے جائیں گے اور خواتین کے لیے علیحدہ بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر غلام مصطفیٰ بلوچ نے کہاکہ آئیے ہم سب مل کر خوشیاں منائیں اور دوریاں مٹائیں اور سب پاکستانی ایک قومی پرچم تلے جمع ہو کر اظہارِ یکجہتی کریں اور عید اور جشن آزادی کی خوشیاں مل کر منائیں۔
تازہ ترین