• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا اقتصادی امدادی پیکیج، امریکی صدر صحافی پر برہم

واشنگٹن (جنگ نیوز) صدر ٹرمپ نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران لاکھوں امریکیوں کے لیے معاشی امداد کی فراہمی کی غرض سے ہفتے کے روز ایک انتظامی حکم نامے اور تین یاداشتوں پر دستخط کیے۔ اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا تو وہ برہم ہوگئے اور پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے،قبل ازیں بیڈ منسٹر، نیوجرسی میں واقع اپنے گالف کورس میں ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ اس حکم نامے کے تحت چار اقدامات کیے جارہے ہیں، بے روزگاری کا سامنا کرنے والے امریکی شہریوں کو مالی امداد جاری رہے گی۔ ایک لاکھ ڈالر سے کم آمدنی والے امریکیوں کو ٹیکس میں رعایت دی جائے گی۔ طالب علموں کے لیے قرضوں کی واپسی میں التوا جاری رہے گا۔ لوگوں کو گھروں سے بے دخل کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔ صدر ٹرمپ نے کانگرس کے ڈیموکریٹ ارکان پر الزام لگایا کہ انہوں نے کوویڈ 19 کی وبا سے غیر متعلقہ اشیا امدادی بل میں شامل کی ہیں۔
تازہ ترین