• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں شدید گرمی ، شہریوں نے ساحلوں کا رخ کرلیا

پیرس ( نمائندہ جنگ ) فرانس بھر میں شدید گرمی کی لہر تیسرے روز بھی جاری رہی ،شدید گرمی کا مقابلہ کرنے کےلئے مقامی فرانسیسی اور یہاں مقیم تارکین وطن نے ساحل سمندر کا رخ کر لیا ،محکمہ صحت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، حکام نے امدادی محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے، کئی شہروں اور دیہی علاقوں میں شہریوں ، بزرگوں اور بچوں کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اپنے گھر کی کھڑکیاں دروازے بند رکھیں اور دھوپ میں جانے سے احتراز کرتے ہوئے خوب پانی پئیں ۔واضح رہے کہ فرانس سمیت یورپ میں 2003 میں شدید گرمی کے باعث سیکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے اب کچھ سالوں سے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث یورپی سرزمین پر بھی کچھ ایسے دن آتے ہیں جو گرمی میں اضافے کے باعث بڑی عمر کے افراد کیلئے ناقابل برداشت ہوتے ہیں ۔ اس دوران فضا میں ایسی حدت اور چبھن ہوتی ہے جس کے باعث طویل العمر افراد سانس لینے میں مشکل محسوس کرتے ہیں اور نتیجے کے طور پر انکی موت بھی واقع ہوجاتی ہے۔ اس لئے حکومت کی جانب سے شہریوں کو پیشگی خبردار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے۔
تازہ ترین