• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

APC پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی طرف سے تحفظات دور کرنے پر ہی ہوگی، فضل الرحمٰن

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی کے کر دار پر شدید تحفظات کااظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کی جانب سے ایف اے ٹی ایف بل پرحکومت کی حمایت کرنے پر اختلاف ہے۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی طرف سے تحفظات دورکرنے پر ہی کل جماعتی کانفرنس بلائیں گے‘جب تک اپوزیشن یکسو نہیں ہوگی ہم اس ناجائز حکومت کے خلاف موثر کردار ادا نہیں کر سکتے۔

نوازشریف اور شہبازشریف سے پوچھا جائے کہ وہ میری پالیسی کے ساتھ ہیں یا نہیں ‘ مریم نواز کی گاڑی پر پتھرائو کی شدید مذمت کرتے ہیں ‘ حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کو استعمال کررہی ہے۔

میڈیا کوجمہوریت مخالف قوتوں کی حمایت نہیں کرنی چاہیے،میڈیا کو سیاستدانوں کا ساتھ دینا چاہیے،ناجائز حکومت کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ۔ 

منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ لاہور میں مریم نواز کے ساتھ افسوسناک واقعہ رونما ہوا‘اگر مریم نواز کی گاڑی پروف نہ ہوتی تو پتہ نہیں کیا ہوتا۔

تازہ ترین