• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں عید الاضحی کے بعد کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں عید الاضحی کے بعد کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔ جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق لائنز ایریا کے رہائشی 31سالہ وقاص کو تیز بخار کے ساتھ لایا گیا۔مریض کو ایک ہفتے سے قے میں خون آنے کی شکایت تھی۔ اس کے ٹیسٹ کرانے پر کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس پر اسے آئیسولیٹ کرکے علاج کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کانگو وائرس سے ایک ہلاکت بھی ہوچکی ہے جبکہ چار کیسز سامنے آچکے ہیں۔
تازہ ترین