• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد چڑیا گھر میں سازش کے تحت شیروں کو مارا گیا ،اجمل بلوچ

اسلام آباد(جنگ نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی کے صدر اجمل بلوچ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور سیکرٹری ٹریڈرز ایکشن کمیٹی خالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد چڑیا گھر میں جان بوجھ کر شیروں کو مار دیا گیا۔شیروں کا مرنا اور دوسرے جانورں کو یہاں سے ایک دم شفٹ کرنا یہ کسی سازش کے تحت کیا جارہا ہے۔ اجمل بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس واقعہ کی کسی ایمان دار افسر سے انکوائری کرائیں اور ذمہ داروں کو واقعی قرار سزا دلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تاجر اور شہری اگلے ہفتے سے چڑیا گھر کی بحالی کے لیے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے۔
تازہ ترین